ساقی ،نسیم شیخ نے آ زاد کشمیر یونیورسٹی ایم کام میں آز اد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن کا اعزازاپنے نام کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

ہٹیاں بالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) زرانم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،نسیم شیخ نے آ زاد کشمیر یونیورسٹی ایم کام میں آز اد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن کا اعزازاپنے نام کرلیا موصوف کا تعلق ضلع ہٹیاں بالا سے عوام علاقہ ضلع کی جانب سے اس نوجوان کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وزیر اعظم آ زاد کشمیر اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ نوجوان انتہائی غریب ہے اور اس کو کسی اچھی سرکاری جگہ پر میرٹ کی بنیاد پر اس کو ایڈ جسٹ کیا جائے تا کہ اس کی پہتر طریقے سے حوصلہ افزائی ہو سکے اور ایسے قابل اور محنتی نوجوان کی مکمل طور پر حوصلہ افزائی کو حکومتی سطح پر یقینی بنایا جائے اور مزید بھی ایسے افراد جو کہ وسائل کی کمی کے باوجود کسی بھی سطح پر اچھی پوزیشن حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آف جرنلسٹ سیدعدنان فاطمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل نوجوان اپنی مثال آپ ہو تے ہیں معاشرے میں ان کا اعلی مقام ہوتا ہے دن رات محنت کر کے اپنے علاقے اور اپنے والدین کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی معاشرے کے ہر نوجوان کا فرض بنتا ہے نسیم شیخ نے گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ضلع کا نام وشن کیا ہے ایسے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کا موقع دیا جانا ضروری ہے تا کہ ہمارا معاشرہ جرائم سے پاک ہو سکے جب تک پڑھے لکھے لائق نوجوانون کو ان کی محنت کے مطا بق ان کو پھل نہ دیا جائے گا تو ان کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ آ زاد کشمیر میں حکومت فوری طور پر میرٹ کی بنیاد پر نسیم شیخ کو کسی اچھی سرکاری پوسٹ پر تعینات کرے تا کہ غریب نوجوان اپنے گھر والوں کی مد د کر سکے اور ان کی کفالت کا ذریعہ بنے ۔