جامعہ کشمیر شعبہ اردو کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت کانفرنس،نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) جامعہ کشمیر شعبہ اردو کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت کانفرنس،نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد،آزادکشمیرکے ممتاز شعرا کی شرکت ،بارگاہ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے،ڈاکٹر ماجد محمود ماجد ،ایاز عباسی ،ناز مظفرآبادی ،ڈاکٹر آمنہ بہار ،شوزیب کاشر ،فاروق صابر ،قمر الزمان ،بابر الیاس ،ماہ رخ جعفری ودیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا ،جب کہ اس موقع پر سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم ،فرہاد احمد فگار سمیت طلبہ مرزا رضوان ،طلعت جبین،افضال عالم نے سیرت مصطفی ؐ پر اظہار خیال کیا،تقریب میں معروف صحافی راجہ شوکت اقبال نے خصوصی شرکت کی ،فیکلٹی ممبران میر یوسف میر،عاصمہ کبیر سمیت طلبہ کی بھرپور شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ،اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ اس وقت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ نبی کریم ؐ کی سیرت پر عمل نہ کرنا ہے ،مقررین نے زور دیا کہ اگر آج بھی امت مسلمہ اپنی زندگیوں کو سیرت مصطفی کے مطابق ڈھالے تو تمام مسائل سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے ،تقریب کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔