وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش قومی جوش و جذبہ اور بھرپور طریقے سے منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش قومی جوش و جذبہ اور بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان، نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن، لیگ ن کے راہنما چوہدری منظور احمد، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی، پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شرکت جاوید میر، مشتاق الاسلام،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان، عزیر غزالی، شاہین، قاری بلال، راجہ شفیق انقلابی، قاری اشفاق لون اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پر راجہ اظہار خان، جنید نسیم،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماوں، مہاجرین ، تاجر، وکلاء، صحافی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و استحکام، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، تحریک پاکستان اور تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والوں کے لئے دعا کی گئی۔