مری میں مسیحی برادری نے کرسمس مذہبی عقیدت اورجوش وخروش سے منایا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح مری کی مسیحی برادری نے بھی کرسمس مذہبی عقیدت اورجوش وخروش سے منایا،پی سی بھوربن میں بھی جنرل منیجرشہر یارمرزا نے سابق ممبر تحصیل کونسل مری سائمن جاوید ملک اورمسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

مری میںکرسمس کا آغاز 25 دسمبر کو 12 بجے کیا گیا، مری کے قدیمی گرجا گھروں ہولی ٹرنٹی چرچ، سینٹ مارگریٹ چرچ سمیت دیگرگرجا گھروں کو سجایا گیا تھا ،مسیحی برادری نے دعائوں کے ساتھ کرسمس کاآغاز کیا، کرسمس کے مو قع پر مری پولیس نے سخت سکیورٹی کے اقدامات کررکھے تھے ایس پی صدر افتخارالحق نے ڈی ایس پی مری رضاء اللہ خان اور ایس ایچ اومری عابد خان کے ہمراہ تمام گرجا گھروں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات دیکھے۔

انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مسیحی برادری کو مکمل اور فول پروف سکیورٹی دینا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مری میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر عبادات کیں۔ پادریوں نے ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :