آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ایبٹ آباد ریجن کے انتخاب کیلئے دو گروپوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ایبٹ آباد ریجن کے انتخاب کیلئے دو گروپوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔پولنگ12جنوری کو ہوگی۔آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے انتخاب کیلئے قائم الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب میں ایبٹ آباد ریجن میںخالد گروپ اورامجد فیروز گروپ میں مقابلہ ہے۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد امیدواروں انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے ہیں۔خالد گروپ شاہین جبکہ امجدفیروز گروپ قومی پرچم کے انتخابی نشان سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔سکیل ایک سے 15تک کے ملازمین اپنا حق رائے استعمال کرسکیں گے۔آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں تعینات ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ ملازمین اپنا علیحدہ گروپ بھی تشکیل دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونین کے نمائندے ہر دور میں کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے وعدے کرتے ہیں مگر تاحال کسی نمائندے نے کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔دوسری جانب انتخاب میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے اورڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے وعدے کئے جارہے ہیںتاہم اس مرتبہ ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنا گروپ تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :