سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کرنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں‘طالب حسین

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) سرکاری ملازمت کیساتھ ساتھ خدمت خلق کرنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں اور ملک محمد حفیظ آف دھرکنہ جیسے لوگ لاکھوں میں سے ایک ہیں۔ان خیالات کااظہار طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوال ملک محمد حفیظ آف دھرکنہ ملازم پوسٹ آفس چکوال کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے دوران کررہے تھے۔

طالب حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چکوال نے کہا کہ ملک محمد حفیظ آف دھرکنہ ریاست پاکستان اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کا ایک سرمایہ عظیم ہیں ، ملک محمد حفیظ نے سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت اور سماجی شعبہ میں انتہائی اہم خدمات سرانجام دی ہیں اور یہ تمام خدمات بلامعاوضہ فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک محمد حفیظ آف دھرکنہ جیسے لوگ لاکھوں میں سے ایک ہیں اور حفیظ دھرکنہ کی سماجی خدمات اورسول ڈیفنس کا ماٹو ایک ہی ہے کہ انسان کی خدمت کی ہے اور بلاتفریق و نسل انسانیت کی قدر کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ملک محمد حفیظ دھرکنہ کو ان کی سرکاری ملازمت اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ سرکاری ملازمت کے بعد بھی سماجی خدمات جاری رکھیں گے اور انسانیت کی خدمت کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے ۔ اس موقع پر اُنہوں نے سیف اللہ چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس آفس چکوال کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ وہ ضلع قصور میں بھی اپنی خدمات مزید بہتر طور پر سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ یہ اہم تقریب ملک محمد حفیظ آف دھرکنہ کی محکمہ پوسٹ آفس چکوال میں 30سالہ خدمات سرانجام دینے کیساتھ ساتھ سماجی خدمات سرانجام اور سیف اللہ چیف انسٹرکٹرکی سول ڈیفنس چکوال سے سول ڈیفنس آفس قصور میں پوسٹنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کھانے اور چائے سے کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :