قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ایک خوشحال ، طاقتور اور مضبوط ملک بنایا جا سکتا‘ ڈی سی او چکوال

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے ہفتے کے روز بتایا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ایک خوشحال ، طاقتور اور مضبوط ملک بنایا جا سکتا ہے اور قائد کا یہ منشور تنظیم، اتحاد اورایمان ملک کی18کروڑ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ وہ منیر پبلک سکول اینڈ کالج چکوال میں یوم قائداعظم کے حوالے سے منعقد تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سپاسنامہ کالج کے سربراہ سید منیر حیدر شاہ نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ ناصرف تعلیمی سرگرمیوں میں بورڈ کے سطح پر پوزیشن لیکر نتائج دے رہاہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ناصر محمود اعوان، ڈی او سی میاں محمد نذیر اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملی نغموں، اردو اور انگریزی تقاریر کے مقابلے بھی ہوئے جبکہ سکول کے بچوں نے ٹیبلو اور رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے بے پناہ داد حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :