فتح جنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی‘7ملزمان گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) فتح جنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی‘ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فتح جنگ کے انچارج محمد کاشف رانا کی نگرانی میں پولیس نے سماج دشمن عناصر اور سرچ آپریشن کے دوران 7 ملزمان شاہ محمد ولد گل بہادر سکنہ اورکزئی سے 30بور پسٹل 13عدد ضرب رائوند،ملزم محمد یونس ولد مسکین سکنہ کھرالہ کلاں کے قبضے سے 30بور پسٹل اور چار عدد رائوند،ملزم وحید اختر ولد محمود سکنہ جہاز گرائونڈ سے 30بور پسٹل اور تین رائوند جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف وزری پر ملزم جاوید ولد صاحب علی اس کے مالک مکان مدثر علی ،محمد اسد نواز کرایہ دار امیر خان مالک مکان ،اور ملزم عبدالقادر خان کرایہ دار اس کے مالک مکان مدثر علی خان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کر کے گرفتار کر کے تمام ملزمان کو اٹک جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :