فیکٹری کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے والے مزدورں کو مالی معاوضہ دیا جائے‘امتیاز علی آرائیں

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) فیکٹری کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے والے مزدورں کو مالی معاوضہ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مر کز ی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویثز ن کے انفا ر میشن سیکریٹری امتیاز علی آرا ئیں،ضلعی صدر حاجی نذیر احمد آرائیں،فیصل محمود آرائیںنے سائٹ ایریا حیدر آباد کی فیکٹری میں ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے وا لے مزدوروں کی حادثاتی موت پر دکھ ،افسوس اور ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے غریب مزدوروں کو مناسب مالی معاوضہ دیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کر کے غفلت کا مرتکب ہونے والے فیکٹری عملے اور مالکان کے خلاف قانونی کارروئی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :