وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے ‘اقبال چنڑ

کسانوں کیلئے 341 ارب روپے کی خطیر رقم کا زرعی پیکج وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے‘صوبائی وزیر

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے ،ملک بھر میں خطیر رقم سے بلاامتیاز ترقیاتی کام مکمل کرائے جا رہے ہیں جس سے لوگوں نے بھرپور ریلیف حاصل کیا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک اعجاز چنڑ، ڈپٹی میئر بہاول پور منیر چنڑ، چیئرمین یونین کونسل، وائس چیئر مین، کونسلرز اور سیاسی وسماجی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی عمر دراز کرے اور ان کی سربراہی میں ملک مزید ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کاوشوں سے زراعت کے شعبہ کو ترقی مل رہی ہے اور 341ارب روپے کی خطیر رقم کا زرعی پیکج وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے۔اس اقدام سے انشاء اللہ زراعت ترقی کرے گی اور ملک میں سبز انقلاب برپا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :