Live Updates

مولانا فضل الرحمن نے اتنا جھوٹ بولا ہے کہ وہ بھی شرما گیاہے، مشتاق غنی

آئندہ الیکشن میں جے یو آئی کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائے گی،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور ترجمان صوبائی حکومت مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اِتنا جھوٹ بولا ہے کہ جھوٹ بھی شرما گیا،ایم ایم اے کے دور حکومت میں وزراء اپنے مدرسوں کے چندے کے نام پر رشوت لیتے تھے نوکریوں اور تبادلوں کی سرعام بولیاں لگتی تھیں ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہر محکمے میں مولانا فضل الرحمن کی پرچی چلتی تھی احتساب کمیشن، خیبربینک سے متعلق مولانا فضل الرحمن بے سروپا باتیں کر رہے ہیں ۔اب خیبرپختونخوا احتساب کمیشن اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی کرپٹ افسر یہاں نہیں چل سکتا، مولانا صاحب، کرپٹ افسران استعفے نہیں دینگے تو کیا کرینگے، آئندہ الیکشن میں جے یو آئی کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ خیبرپختونخوا میں اِس وقت میرٹ، شفافیت ، گڈگورننس اور قانون کی بالادستی ہے تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات