قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

ہم سب پر فرض ہے قائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مستحکم اور عوام کی خدمت کریں، مزار قائد پر حاضری

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر پھول چڑھا نے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہو ں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی جدوجہد سے پاکستان کی آزادی کی موومینٹ کو شروع کیا اورانہوں نے ہمیں پاکستان دیا۔ ہم سب پر فرض ہے کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مستحکم اور عوام کی خدمت کریں۔ ہم پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں قائداعظم کے سنہری اصولو ں پر چلتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 4 بڑے مطالبات سامنے رکھے ہیں جو کہ جائز ہیں اور جنوری کے پہلے ہفتے میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ،2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صرف ایک آئی جی سندھ کا ہی مسئلہ نہیں اور بھی معاملات ہیں ،کسی کے چھٹی پر چلے جانے سے معاملات نہیں رکتے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے ،ڈاکٹر عاصم کی دہشتگردی کے کیس میںضمانت ہو چکی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ قانونی طور پر بلدیاتی اداروں کو اختیارات دئیے گئے ہیں ،کراچی کے شہریوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے ،کوشش ہے کراچی میں امن برقرار رہے ۔انہوںنیکہاکہ میئر کو اختیارات دینا میرے بس میں نہیں ہے ،کوئی سیاسی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا حق ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کام کر کے دکھائیں ، ہم ساتھ ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ چیئرمین آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد ملک واپس آئے ہیں اورمخالفین ان کی آمد سے پریشان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم ہمارے کو -چیئرمین کی بڑی کامیابی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انور مجید کے معاملے کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کا بغیر وزیرخارجہ کے چلنا کسی کو نظر نہیں آتا مگرآئی جی سندھ چھٹی پر جاتے ہیں تو وہ سب کو نظر آتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف علی زرداری مشکل حالات میں ملک کے صدر رہے ،پارلیمنٹ سب سے بڑا ادارہ ہے ، پانامالیکس کے معاملے کو وہی دیکھے ۔انہوںنے مزید کہا کہ آصف علی زرداری پچھلے سال واپس آتے لیکن صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے تھے ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری 27 دسمبر کو شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے ۔