نواز شریف ہر رشتے کو اچھی طرح نبھانا جانتے ہیں،دادی نے والد کی 67ویں سالگرہ منائی ‘ مریم نواز کا ٹوئٹ

وزیر اعظم کی صاحبزادی نے بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے اپنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ان کابھی شکریہ ادا کیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دادی نے والد کی 67 ویں سالگرہ منائی، نواز شریف ہر رشتے کو اچھی طرح نبھانا جانتے ہیں۔وزیر اعظم کی سالگرہ پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دادی نے نواز شریف کی 67 ویں سالگرہ منائی، والد کو دعائیں دیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا تمام رشتوں کے ساتھ تعلق مثالی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے والد میاں شریف مرحوم اور بھائی عباس شریف مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اپنے والد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پر سوشل میڈیا ان کا شکریہ ادا کیا ۔