Live Updates

عمران خان نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ یہ نہ سمجھیں ہماری جماعت میں تفریق ڈال دیں گے،طلال چودھری

عمران صوبائی حکومت کی مشینری کا استعمال کرنے کے باوجود کامیاب جلسہ نہیں کرسکے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہماری جماعت میں تفریق ڈال دیں گے ،عمران صوبائی حکومت کی مشینری کا استعمال کرنے کے باوجود کامیاب جلسہ نہیں کرسکے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہماری جماعت میں تفریق ڈال دیں گے ،ان کی وجہ سے چین ناراض ہوا اسی لئے اس نے خیبرپختونخوا حکومت کے وزیروںکو ویزے جاری نہیں کئے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جلسے میں صوبائی حکومت کی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ، لیکن اس کے باوجود وہ جلسہ کامیاب نہیں بنا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :