پانچویں نیشنل آرچری چمپئن شپ 10جنوری سے پشاورمیں شروع ہوگی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)پانچویں نیشنل آرچری چمپئن شپ 10جنوری سے پشاورمیں شروع ہوگی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری محمدوصال خان نے بتایا ہے کہ نیشنل آرچری چیمپیئن شپ 12جنوری تک جاری رہے گی جس میں پاکستان آرمی، ایئرفورس، واپڈا، پولیس، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباداورفاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

قومی چیمپیئن شپ میں مرد اورخواتین کے انفرادی وٹیم ایونٹ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔