پہلی اسلامک سالیڈیرٹی انٹرنیشنل آرچری چمپئن شپ کیلئے پاکستان آرچری ٹیم کااعلان کردیاگیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈھاکہ میں ہونیوالی پہلی اسلامک سالیڈیرٹی انٹرنیشنل آرچری چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان آرچری ٹیم کااعلان کردیاگیا،ٹرائلزکے بعد 3مرد اور3خواتین آرچرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔ قومی ٹیم کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے آرچری شوٹنگ رینج میں منعقدہوئے جن میں ملک بھرسے مردوخواتین آرچرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری محمدوصال خان نے بتایا ہے کہ 28جنوری سے ڈھاکہ (بنگلہ دیش)میںپہلی اسلامک سالیڈیرٹی انٹرنیشنل آرچری چیمپیئن شپ شروع ہورہی ہے جس کیلئے 70میٹرشوٹنگ رینج پرٹرائلز کے بعد ٹاپ تھری میل اور ٹاپ تھری فی میل آرچرزکومنتخب کیاگیا۔قومی ٹیم کیلئے مرد آرچرز میں واپڈا کے حافظ عبدالرحمان ، آرمی کے سجاداحمد اوررفاقت علی جبکہ تینوںخواتین آرچرز آرمی کی کنزیٰ وحیداعوان، نبیلہ اور امِ زہرہ کاانتخاب عمل میں لایاگیا ہے۔وصال خان نے بتایا کہ قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 28دسمبر سے شروع ہوجائے گاجو 27جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :