درگئی کے قریب آزاد کشمیرکے مقام پر ٹریفک حادثہ، 8افراد شدید زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) درگی کے قریب آزاد کشمیرکے مقام پر ٹریفک حادثہ 8افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ضلع صحبت پور کے علاقے درگی کے قریب آزاد کشمیر کے مقام پر کاراور ڈاٹسن میںخطرناک تصادم ہوا جس میں کار میں سوار دو بچوں ایک خاتون سمیت چار افراد اور ڈاٹسن میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں علاج کے لیے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کردیا اور گاڑیوں کو تھانہ شہید ملک محمد علی کے پو لیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔