ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ جامشورو کا اجلاس، ہفتہ صحت منانے کا اعلان

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ جامشورو کا اجلاس ہفتہ صحت منانے کا اعلان ضلع بھر میں چار لاکھ 46ہزار 972خواتین و بچوں کو صحت کے حوالے سے ٹیکے لگائے جائے گے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جامشورو میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو ڈاکٹر کیپٹن شوکت حسین خاصخیلی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر نیشنل پروگرام اور نیو ٹریشینٹ سیل کے انچارج ڈاکٹر محمد حفیظ آرائیں سمیت ضلع بھر کے ڈاکٹر لیڈی ہیلت ورکر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او جامشورو نے کہا کہ جامشورو میں محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 26دسمبر سے فرسٹ جنوری تک منایا جائے گا جس میں ضلع بھر کی 475لیڈی ہیلتھ ورکر اور ہیلتھ سپر وائزر ضلع بھر کی چار لاکھ 46ہزار 972خواتین و بچوں کو ٹی ٹی ون اور ٹی ٹی ٹو کے ٹیکے لگائے جائے گے جبکہ اس موقع پر خواتین و بچوں کو پیٹ کے کیڑے کی دوائی بھی دی جائے گئی مہم میں پیدائشی بچے سے لیکر دو سالہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائے گے اس مہم میں ان بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوا سکے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم ضلع بھر میں کامیابی سے پائے تکمیل پائی گئی اور سو فیصد ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہے ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے مین پولیو مہم بھی جاری رہے گئی اور رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین بھی پلائی جائے گئی ضلع بھر کے 40ہزار 864بچوں جن کی عمریں دو سال سے لیکر پانچ سال کے درمیان ہے انہیں پیٹ کے کیڑوں کی دوائی مہیا کی جائے گئی اور2775 لیڈی ہیلتھ ورکر اور سپر وائزر کی ٹیمیں تیار کی گئی ہے اور ضلع بھر میں اس ہفتہ صحت میں حصہ لے گئی اور آگاہی مہم بھی چلائے گی آگاہی مہم میں مختلف مقامات پر لیکچر پروگرام میں منعقد کی جائے گا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکروں کی سیکورٹی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس سے ایک ہزار کے قریب اہلکاروںکو طلب کیا گیا ہے وہ اہلکار ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض بھی انجام دے گے جبکہ رینجرز اہلکاروں کو بھی مہم کی آگاہی دی گئی ہے تا کہ وہ پولیس کے ہمراہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل کے بارے میں بھی ڈی ایچ او اور متعلقہ افسران کو آگاہ کریں ۔