صحبت پور،تیز رفتار پک اپ اور کار میں تصادم،4افراد زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:01

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) صحبت پور کے قریب آزادکشمیر کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور کار میں تصادم چار افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے قریب آزاد کشمیر کے مقام پرجیکب آباد سے صحبت پور آنے والی سبزی سے بھری پک اپ گاڑی نے آزاد کشمیر کے مقام پر موڑ سے اچانک برآمد ہونے والی کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار ڈائیور چاکر خان کھوسہ اور پک اپ میں سوار ڈائیور لیاقت علی ابڑو، حنیف ابڑو ، شعبان علی گولہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر صحبت پور ہسپتال لایا گیا جہاں پر طبعی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو جیکب آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :