بانی پاکستان کے افکارونظریات قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، انکی تعلیمات پر عمل کر کے ملک و قوم کی تقدیر سنوار سکتے ہیں

جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری کا قائد اعظم کی یوم ولادت پر تربیتی نشست سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے بابا ئے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرجامعہ نوریہ رضویہ میں منعقدہ عہدیداران وکارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پاکستان کے افکارونظریات اورسوچ پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے بابائے قوم کرشماتی شخصیت کے مالک تھے انکی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ملک و قوم کی تقدیر سنوار سکتے ہیںقائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے آل انڈیامسلم لیگ کونسل 21اکتوبر1939میں اپنے خطاب میں کہاتھاکہ میری زندگی کی واحدتمنایہ ہے کہ مسلمانوں کوآزاداورسربلنددیکھوں میں چاہتاہوں کہ جب میں مروں تو یہ یقین اوراطمینان لیکرمروں کہ میراضمیراورمیراخداگواہی دے رہاہوکہ جناح نے اسلام سے خیانت اورغداری نہیں کی اورمسلمانوں کی آزادی ،تنظیم اورمدافعت میں اپنافرض اداکردیاعلامہ شبیراحمدنوری نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک قوم بن کر دکھائیں آج پوری قوم بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی سیاسی بصیرت سے انگریزوں اورہندوؤں کے فلسفہ سیاست کو عبرتناک شکست دی قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ اپنے اصولوں ،موقف پرڈٹے رہنے والے انسان تھے قائد اعظم جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں بعد قوموں کو ملتی ہیں آج قوم میںتحریک پاکستان جیسا جذبہ پیداکرنے کی ضرورت اوراگر ہم قائد اعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو ہم عروج وکمال کوپہنچ سکتے ہیںاس موقع پرجمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی سمیت کارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔