سکردو،ایم سی ایچ میں سہولیات کی عدم فقدان سے عوام مشکلات میں مبتلا، فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ

اتوار 25 دسمبر 2016 20:00

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)حمزی گونڈ MCHکئی سال سے ویران پڑا ہو ا ہے ۔MCHحمزی گونڈ میں سہولیات کے عدم فقدان سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔MCHحمزی گونڈفعال نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں خاص طور پر حاملہ خواتین کو مجبوراً دیگر علاقوں اور شہروں میں علاج معالجہ کی غرض جانا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

حمزی گونڈ کے عوام نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام دیہی اور دور داراز کے علاقوں کی طرف توجہ دینے کی زحمت نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں دور داراز اور بالائی علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کو سب اچھاکی رپورٹ دیکر بیٹھ جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ MCHحمزی گونڈ کو فوری طور پر فعال بنانے کے اقدامات کئے جائے۔