متحدہ عرب امارات ، کالے جادو کے ذریعے پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعویٰ کرنے والے 2 ایشیائی باشندے گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 19:50

متحدہ عرب امارات ، کالے جادو کے ذریعے پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعویٰ کرنے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں پولیس نے کالے جادو کے ذریعے پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعوی کرنے والے 2 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای پولیس نے دو ایسے ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے، جو پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعوی کرتے تھے اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹ لیتے تھے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی عجمان شہر میں عمل میں لائی گئی تاہم ان گرفتار ملزمان کا تعلق کس ملک سے ہے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عرصے سے اماراتی عوام کو بے و قوف بنا رہے تھے۔ پولیس کو جب فراڈ میں ملوث ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی تو ان کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دونوں ملزمان کو نہ صرف رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بلکہ ان کے قبضے سے ایک بھاری رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزہ لے کر داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :