مالی میں خاتون امدادی کارکن اغواء ، فرانس کی تصدیق

اتوار 25 دسمبر 2016 19:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) مالی کے شمالی شہر میں خاتون امدادی کارکن کو اغواء کرلیا گیا ،فرانس نے واقعے کی تصدیق کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکام نے مالی کے شمالی شہر گا میں سوفی پیٹرونن نامی امدادی کارکن کے اغوا کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیرس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی اور مالی کے متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ مغوی خاتون کو جلد از جلد ڈھونڈ کر رہائی دلائی جا سکے۔

پیٹرونن کو ہفتے یعنی چوبیس دسمبر کے روز اغوا کیا گیا تھا۔ سوفی پیٹرونن، خوراک کی عدم دستیابی کا شکار بننے والے بچوں کی صحت یابی کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ حکام کے بقول وہ پیٹرونن کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :