کیمرون کی کرسمس مارکیٹ پر خود کش حملہ، 2 افراد ہلاک،5 زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:50

یائوندی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) افریقی ملک کیمرون میں کرسمس مارکیٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے شمالی قصبے مورا میں خود کش حملہ آور نیخود کو ایک کرسمس مارکیٹ میں دھماکے سے اڑالیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کرسمس کی خریداری کیلئے لوگوں کا کافی رش تھا تاہم اس حملے میں ایک طالبعلم اور ایک خاتون ہلاک ہوئیں جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔کیمرون کے حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ نائجیریا کی سرحد سے 30 کلومیٹر دور کے قصبے مورا میں کیا گیا ہے جس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہوسکتی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور مارکیٹ میں ایک بھکاری کے بھیس میں آیا اور مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ عنوان :