سابق صدر آصف زرداری اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے سرگرم ، چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ،دونوں جماعتوں کے سربراہان کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے گرینڈ الائنس کی جلد تشکیل اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر اتفاق

آصف زداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہوگا، آصف زرداری ، بس پھر ہمارے ڈیرے سے بھی ہوکر جائیں، چوہدری شجاعت

اتوار 25 دسمبر 2016 19:50

سابق صدر آصف زرداری اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے سرگرم ، چوہدری شجاعت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لئے سرگرم ہو گئے ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات دونوں جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے ، گرینڈ الائنس کی جلد تشکیل اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پراتفاق کر لیا ، آصف علی زداری اور چوہدری شجاعت حسین میں دلچسپ جملوں پر تبادلہ ۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہوگا جس پر چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ بس پھر ہمارے ڈیرے سے بھی ہوکر جائیں، جمہوریت کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے ، اب انفرادی سیاست نہیں مشترکہ جدوجہد کا وقت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپسی کے بعد حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کے لئے سرگرم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اتوار کو بلاول ہائوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین میںملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے، اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی جلد تکمیل اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہوگا جس پر چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ بس پھر ہمارے ڈیرے سے بھی ہوکر جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے ، اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، جمہوریت کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے ، اب انفرادی سیاست نہیںمشترکہ جدوجہد کا وقت ہے ۔