کرسمس کے موقع پر بلدیہ غربی میں اقلیتی برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘ میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کو انتظامیہ بلدیہ غربی نے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں جس بھرپور انداز میں رات دن جدوجہدکی وہ لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

مسیحی برادری کے مذہبی تہوارکرسمس کے حوالہ سے اقلیتی برادری کی تمام آبادیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں افسران و عملہ نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ دشوار گزار راستوں کو ہموار اور یہاں رہنے والوں کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں حائل رکاوٹوںکا خاتمہ کرکے انہیں صاف ستھرا اور پر فضاء ماحول فراہم کیا اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے میں عوامی شراکت کویقینی بنایااسے نہ صرف وہ بلکہ یہاں رہائش پذیر افراد بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ بلدیہ غربی کی حدود میںعوامی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے چاروں زونز کے افسران و عملہ باہمی مشاورت سے عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :