ڈپٹی کمشنر ضلع غربی میں محفل میلا د النبی ﷺکی تقریب (آج ) منعقد ہو گی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی میں محفل میلا د النبی ﷺکی تقریب (آج) بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے میڈیا کو آرڈینٹر سید مظہر امام کے مطابق اس پر رونق تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد آصف جمیل ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبد الواجد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد علی خواجہ ،ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ز و مختیا ر کار سمیت مختلف اہم شخصیات بھی اس تقریب میں شرکت کر یں گی ۔

محفل میلا د النبی ﷺ کی تقریب سے نثار علی اجاگر خطاب کریں گے جبکہ راشد اعظم ،شہزاد علی قادری،سید نعمان قادری سمیت معروف نعت خواں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ،عمران سلطانی کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔