خوشحال پاکستان کے لیے ہمیں فرقہ واریت، تشدد اور معاشرے سے عدم برداشت کے پہلو کو ختم کرنا ہوگا‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں اور رولنگ ایلیٹ کو یکسو ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے،خوشحال پاکستان کے لیے ہمیں فرقہ واریت، تشدد اور معاشرے سے عدم برداشت کے پہلو کو ختم کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان محمد علی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رضاربانی نے کہا کہ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہوگی کے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح نے اپنی تقاریر میں پاکستان کے بارے خد وخال واضح طور پر بیان کردیں تھیں اور انہوں نے کہا تھا پاکستان ایک ویلفئیر پروگریسو ریاست ہوگی جس میں تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستانکی وفات کے بعد ریاست تصور کو تبدیل کرنے کی کوشیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دانوں اور رولنگ ایلیٹ کو یکسو ہو کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لیے ہمیں فرقہ واریت، تشدد اور معاشرے میں عدم برداشت کے پہلو کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے اور یہ جنگ تب تک جاری رہنی چاہیے جب تک اس سر زمین سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کا کرپشن کے خلاف موجودہ طریقہ کار زیادہ موثر ثابت نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :