چیلنجز کے باوجودخیبرپختونخوا میں انسداد پولیو میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے‘ اکبر خان

امسال صوبے میں پولیو کے آٹھ کیس رپورٹ ہوئے جوکہ 2014میں68تھے‘ 53لاکھ50ہزارسے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گئے‘پولیو مہم کی تکمیل پرکوآرڈینٹرای او سی اوریونیسف ٹیم لیڈرکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

پشاور۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینٹر اکبرخان نے کہاہے کہ رواں سال کی آخری پولیو مہم کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا بھرمیں5سال سے کم عمر کی53لاکھ50ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا 95فیصد ہے اس طرح پولیو قطرے پینے سے رہ جانے والوں میںسے 85فیصدبچوں کو حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے جبکہ باقی 15فیصد بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلانے کا عمل جاری ہے۔

اتوار کے روز دسمبر کی انسدادپولیو مہم کی تکمیل پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پر یونیسیف کے ٹیم لیڈرڈاکٹرجوہرخان بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اکبرخان نے کہا کہ سیکورٹی مسائل،آبادی کی منتقلی، مائیکروپلان کے مسلسل اپ ڈیٹ ہونے سمیت متعدد چیلنجز اور مشکلات کے باوجود ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخواکے زیراہتمام صوبہ میںصوبائی حکومت کے محکمہ صحت، پارٹنر اداروںاور پولیوورکرز کی انتھک کاوشوں کے نتیجہ میں یہاں پولیو کے مصدقہ کیسوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایاجاسکتا ہے کہ سال 2014 کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد68 تھی جبکہ سال2015میں یہ تعداد کم ہوکر 15رہ گئی اور رواں سال صوبہ میں پولیو کیسوں کی تعداد صرف 8رہی یہ کمی یقینا خوش آئند ہے تاہم ہمارا ہدف پولیو کیسوں میں کمی نہیں بلکہ صوبہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہے یہی وجہ ہے کہ سال رواں کے دوران 5سال سے کم عمر کے ہر بچے تک پہنچنے کے عزم کے ساتھ انسداد پولیو کی تمام مہمات جامع اور مربوط حکمت عملی سے چلائی گئیںآپریشنل سطح پر حائل رکاوٹوں کے خاتمہ اوربہتر رابطہ کے لئے کمیونیکشن کے نظام کو زیادہ فعال بنایاگیاپولیومہمات کے اعلی معیارکو یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے تحت کڑی نگرانی کے عمل کا آغاز کیا گیا اس موقع پر یونیسف کے صوبائی ٹیم لیڈرڈاکٹر جوہرخان نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے نتیجہ میںصوبہ خیبرپختونخوا میں سال رواں کی آخری پولیو مہم کے شاندارنتائج سامنے آئے ہیںاور ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں اس مہم کے لئے میں5سال سے کم عمر کی56 لاکھ40ہزار972بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیا تھا جن میں سی53لاکھ50 ہزار32بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیںیہ شرح 95فیصدسے بھی زیادہ ہے باقی بچوں کو بھی پولیوقطرے پلانے کے لئے پوری تندہی سے کام ہورہاہے جبکہ اس مہم میں 31ہزار6سو45 ایسے بچوں کو بھی پولیو قطرے پلائے گئے جو اس سے قبل پولیوقطروں سے محروم رہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پولیو ویکسین مکمل طور پرمحفوظ ہے جس کے کسی قسم کے مضراثرات نہیں اس کے استعمال سے دنیا کے بیشتر ممالک پولیوکاخاتمہ کرچکے ہیںڈاکٹر جوہرخان نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی کامیابی میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے امید ہے کہ اب جبکہ پولیو کا خاتمہ قریب ہے اس فیصلہ کن مرحلہ پربھی ذرائع ابلاغ انسدادپولیو میں بھرپورتعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :