قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا‘ اقبال ظفر جھگڑا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

پشاور۔25دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ قائدملت کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ قائدکے افکاراورتعلیمات پرسچے دل سے عمل پیراہوکراپنی صلاحیتوںکووطن عزیزکی تعمیروترقی کیلئے وقف کرنے کاعزم کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے عزم اور وقار کی وجہ سے پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ ان کے ہمنوا بنے، یہ قائداعظم محمد علی جناح کا بلند کردار اور ساخت تھی کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ،وہ قابل عزت تھے یہاں تک کے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانت داری، شرافت، بلند مرتبہ اور ایمان اور یقین کا احترام کرتے تھے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنرہائوس پشاورمیںقائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 141ویںیوم ولادت اوروزیراعظم محمدنوازشریف کی یوم ولادت کے مناسبت سے منعقدہ ایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔انہوںنے کہاکہ کس قدرخوبصورت اتفاق ہے کہ آج حضرت عیسیٰ ؑ،بانی پاکستان اوروزیراعظم محمد نوازشریف کاایک ہی یوم پیدائش ہے۔

گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ اس موقع پر قوم اور خاص طور پر نئی نسل کے لیے منزل اور راہِ منزل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں افکارِ قائد کی رہنمائی میں وطنِ عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی اس منزل تک پہنچا نے کے لیے تیار کرنا ہے جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہضروری ہے کہ حیات قائد کا جائزہ لے کر اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنے تعمیری جذبوں کو مہمیز دی جائے اور انھیں اپنے لیے روحانی اور عملی طاقت کا ذریعہ بنا لیا جائے۔

گورنرخیبرپختونخوانے کہاکہ بابائے قوم کے رحلت کے تقریباً40برس بعدمیاںمحمدنوازشریف نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاںسنبھالی تھی اورآج تیسری مرتبہ وہ وزارت عظمیٰ کے قلمدان کیساتھ قوم کی قیادت کررہے ہیںتاہم یہ اعزازہے اس لازوال استدلال کاجس کااظہاروطن عزیز کے عوام کررہے ہیں۔گورنرخیبرپختونخوانے کہاکہ وطن عزیزہماراوہ انمول اثاثہ ہے جوقائدملت کی پرخلوص قیادت،فکرانگیزبصارت اورلازوال عزم واستقلال کی بدولت ہمیںملاہے،آل انڈیامسلم لیگ کے قیام کامقصدہی مسلمانان ہندکوجبرواستبداداورظلم وبربریت سے نجات دلاناتھا۔

انہوںنے کہاکہ ہم اس عزم کیساتھ قائدکایوم پیدائش منارہے ہیںکہ ہم بانیان پاکستان ان افکارکی پیروری کررہے ہیںجن کیلئے اس عظیم مملکت کومعرض وجودمیںلایاگیاہے۔گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ ان مائوںکوسلام پیش کرتاہوںجن کے سپوتوںنے اس وطن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے، اپنی جان کے نذرانے پیش کرکے ملک پرکبھی آنچ نہیںآنے دیاسلام پیش کرتاہوںان تمام ہم وطنوںکوجنہوںنے ہمیشہ بابائے ق وم اورانکے جان نشینوںکی آوازپرلبیک کہاسلام پیش کرتاہوںاپنے ان ہم عصرساتھیوںاورنوجوانوںکوجواس عظیم ورثے کے دفاع کیلئے آج بھی تن من کی بازی لگانے کیلئے اپنے اکابرین کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

اواخرمیںگورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کوبھی مبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :