جامعہ کراچی، سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2016 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 05 جنوری 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔رجسٹریشن کے مخصوص فارم300/= روپے کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان کے کائونٹرواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) ’’کانووکیشن کیمپ آفس‘‘ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2015 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2015 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل (جہاں جہاں دستیاب ہیں) بھی دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :