کراچی ،جعلی اشیاء کی بھر مار ۔ مختلف علاقوں میں جعلی اشیاء کے استعمال سے پیٹ کی بیماریاںوبائی شکل اختیار کر گئیں

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) کراچی میں جعلی اشیاء کی بھر مار ۔ مختلف علاقوں میں جعلی اشیاء کے استعمال سے پیٹ کی بیماریاںوبائی شکل اختیار کر گئیں۔ وزارتِ صحت اور جعلی اشیاء کے خلاف کاروائی کرنے والے اداروں کی پُر اسرار خاموشی سے جعلسازوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے۔ جس کے سبب کراچی میں جعلی سوئیٹس، چورن،ٹافیاں، چاکلیٹ کے استعمال سے بچوں میں مختلف بیماریاں وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

جبکہ ٹافیاں۔ چاکلیٹ۔چورن۔ چٹنی اور سوئٹس بنانے والی نامور کمپنیوں کے نام سے بڑے پیمانے پر شہر میں سپلائی ہونے والی جعلی ٹافیاں۔چاکلیٹ۔چورن اور چٹنی کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں نے جعلی ٹافیاں۔ چاکلیٹ۔ چورن اور چٹنی کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی اور سماجی حلقوں نے جعلی ٹافیوں، چاکلیٹ،چورن اور چٹنی کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جعلسازوں اور ذمہداروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھ عوامی حلقوں نے ٹافیاں ، چاکلیٹ، چورن اور چٹنی بنانے والی نامور کمپنیوں کی جانب سے جعلسازوں کے خلاف آواز نہ اٹھانے، قانونی کاروائی نہ کرنے اور پر اسرار خاموشی پر نہ صرف حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کی پر اسرار خاموشی ثابت کرتی ہے کہ جعلی ٹافیوں کی سپلائی میں وہ بھی ملوث ہیں جس سے بچوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزارت صحت سے فوری توجہ اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :