ایس ایم سی المنائی پاکستان کا بھو ربن میں جاری 3روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا

سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلباء نے دنیا بھر میں اپنے پیشے میں مہارت کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام سربلند کیا ہے،وائس چانسلر

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام بھوربن میں بیج 1986؁ء کا جاری 3روزہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا کنونش میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کنونشن کی اختتامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ شعبہ طب ایک اہم پیشہ ہے اور سندھ میڈیکل کالج کراچی کے گریجویٹس نے اپنے شعبہ میں پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے اس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر جاوید سلیمان ،پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر ندیم قاضی ،ڈاکٹر رضا الرحمن ،ڈاکٹر لبنیٰ مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر انیل نہال ،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر 1986؁ء بیج کے گریجویٹس میں اعزازی شیلڈز ،میڈل اور سرٹیفکٹس پیش کیئے گئے جبکہ بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ڈاکٹر جاوید سلیمان ،پروفیسر مکرم علی ،ڈاکٹر انیل نہال اور ڈاکٹر ندیم قاضی کو دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے گریجویٹس کی گراں قدر خدمات کو سرا ہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے مادر عملی کے ساتھ دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :