Live Updates

تحریک انصاف کاپنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی پر یکم جنوری کو حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان

منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوںکے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائینگے‘ محمو دالرشید

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کرنے کا اعلان کردیا جویکم جنوری2016 کو میڈیا میں جاری کیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر مرتب کی جانے والی رپورٹ میں پنجاب میں مکمل اور جاری منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں، پنجاب حکومت کی کارکردگی، تعلیم، صحت، صاف پانی، لا اینڈ آرڈر سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید میڈیا میں اسے جاری کریں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کے ماہرین نے رپورٹ کو حتمی شکل دیدی۔ اس سلسلے میں میاں محمود الر شید کا کہنا ہے کہ حکومت نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کر کے جنوبی پنجاب کو یکسر نظر انداز کیا جس سے وہاں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیئے گئے یقینا یہ لمحہ فکر یہ ہے کہ صاحب اقتدار اپنی رعایا کے ساتھ نہ انصافی کر کے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی10کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صحت کیلئی162ارب روپے رکھے گئے لیکن لاہور میں صرف دو لاکھ افراد کو سفری سہولت دینے کیلئی220ارب سے زائد اورنج ٹرین پر خرچ کر دیئے گئے جبکہ زیادتی کا عالم یہ ہے کہ اس کا سود پورے پنجاب کے عوام 27برس تک ادا کرتے رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومتی کارکردگی پر رپورٹ جامع ہے جو شواہد کے ساتھ میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات