لاڑکانہ، تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں 6 سالہ بچی جاں بحق، پولیس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں 6 سالہ بچی جاں بحق، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاٹسن تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کے حد نیو بس اسٹینڈ کے رہائشی غلام رسول شیخ کی 6 سالہ بچی نگاہیں گھر کے باہر کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈاٹسن کو تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کو زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے بچی جاں بحق ہوگئی۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔#

متعلقہ عنوان :