جن ممبران ضلع کونسل نے پارٹی سے غداری کی وہ جلد ہی بے نقاب ہونگے، کارکنان مسلم لیگ ن اٹک

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) ضلع کونسل اٹک چیئرمین کے لئے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائدین کا رول کسی شک و شبہ کا اظہار نہیں کیا جا سکتا ،جن ممبران ضلع کونسل نے پارٹی سے غداری کی وہ جلد ہی بے نقاب ہونگے،تمام قائدین نے خلوص کے ساتھ محنت کی ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیر چوہدری شیر علی، جہانگیر خانزادہ ،ملک اعتبار خان ایم این اے ،ملک ظفر اقبال ایم پی اے ،شاویز خان ایم پی اے اور آصف ملک کا اہم رول رہا ،ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن اٹک کے کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام لیڈران منتخب ممبران کے ساتھ رابطہ میں رہے اور کئی موقعوںپر 53ممبران کی پاور بھی شو کرائی ،الیکشن کے روز 53ممبران وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی رہائشگاہ آئے اور 5سی6ممبران مشترکہ طور پر گروپوں کی صورت میں ضلع کونسل میں اپنی ووٹ پول کرنے گئے جب بعد میں نتیجہ آیا تو مسلم لیگ ن کے امیدوار ہارگئے اس شکست میں مسلم لیگ ن کے قائدین کی کوئی کمزوری نہیں ہے ،جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے کہ جن ممبران نے مسلم لیگ ن کے ساتھ غداری کی ہے وہ ممبران جلد بے نقاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :