پاکستان دنیا کی واحدر یاست ہے جو کسی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی،رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علیؒ جناح مسلمانان برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت خداداد پاکستان کے قیام کیلئے انتھک محنت کی ۔پاکستان دنیا کی واحدر یاست ہے جو کسی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی اور یہ ریاست اللہ کے فضل و کرم سے قیامت کے دن قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علیؒ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر دیئے گئے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں مسیحی کمیونٹی کو انکی کرسمس پر مبارک دیتاہوں۔ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مسیحی کمیونٹی کی شراکت قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما میاں محمد نواز شریف کا یوم پیدائش بھی قو م کو مبارک ہو۔ قبل ازیں چودھری محمد اکرام نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر اقبالؒ سیالکوٹ کو صفائی ستھرائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔