ڈی سی او آفس سیالکوٹ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں کرسمس گفٹ تقسیم

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ڈی سی او آفس سیالکوٹ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے کرسمس گفٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اے سی میثم عباس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مسیحیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں کرسمس گفٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار پر صحیح معنوں میںخوشیاں مناسکیں ۔

متعلقہ عنوان :