کرسمس کا تہوار امن ، محبت اور روا داری کا درس دیتا ہے، ڈاکٹر لیا قت ایم قیصر

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پر نسپل با ئبل کا لج لا ہور پروفسیر ڈاکٹر لیا قت ایم قیصر نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار امن ، محبت اور روا داری کا درس دیتا ہے پا کستان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں اقلیتیں بلا خوف و خطر اور اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادات کرسکتی ہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی وہ مذہبی آزادی نہیں جو پاکستان میں مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو حاصل ہے وہ شیخوپورہ کے علاقہ ساہو کی ملیا ن میں پاسٹر شمعون چا ند کی جانب سے کرسمس تقریب کے شرکا ء سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پا کستان کی ترقی میں مسیحٰ برادری کا اہم کردار ہے مو جودہ حکومت نے اسمبلیوں کے بعد جس طرح ایوان با لا میں اقلیتوں کو نما ئندگی دی اس سے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے انہوں نے تمام سرکاری اداروں میں اقلیتوں کا کو ٹہ مختص کرنے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر لیا قت ایم قیصر نے دیگر مسیحی رہنمائوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کا ٹا اور پا کستان کی سلامتی ،امن ،محبت اور بھا ئی چارے کے لئے خصوصی دعا ئیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :