پروین شاکر کی 22ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

اسلام آباد، نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی 22ویں برسی آج26دسمبر سوموار کو منائی جائے گی ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا پرین شاکر 24نومبر 1952کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اپنی منفرد شاعری کی کتاب خوشبو سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی پروین شاکر26دسمبر 1994کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئی تھیں

متعلقہ عنوان :