بلوگرام گرائونڈ میں ن لیگ کے شو آف پائور سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ،امان زرخان

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن مینگورہ کے رہنما امان زرخان نے کہاہے کہ بلوگرام گرائونڈ میں ن لیگ کے شو آف پائور سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ،تبدیلی والے تبدیل نہ لاسکے لیکن شیر پختونخوا امیر مقام نے تبدیلی کا عملی آغاز کردیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 3 ارب روپے کی لاگت سے مردان سے مینگورہ تک بارہ انچ سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا افتتاح کرکے مخالفین کے اوسان خطاکردئے ہیں جبکہ آج اتوار کے روز تھانہ میں 220گرڈ اسٹیشن کے سنگ بنیاد رکھنے سے مخالفین کی سیاست ہی دفن ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ چکدرہ سے فتح پور اور کالام تک روڈ کی تعمیر کی تعمیر سے سوات کی تقدیر بدل جائے گی

متعلقہ عنوان :