شوبز نیوز*

15 سالوں سے حکمرانوں نے ہماری نیندیں چھین لیں،ٹرینیں اور بسیں ہماری ضرورت نہیں،بشری انصاری صاف پانی اور بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے ، اورینج ٹرین اور بسوں سے بہتر تھا کوئی ڈیم بن جاتا،اداکارہ

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) ملک کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے 15سالوں سے لوگوں کی نیندیں چھین رکھیں ہیں، ٹرینیں اور بسیں ہماری ضرورت نہیں ہے ہمیں بجلی پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے ۔اورینج ٹرین اور بسوں سے بہتر تھا کہ ڈیم بنا کر بجلی اور پانی کی قلت کو دور کیا جاتا، لیکن حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی میں قائداعظم ڈے کے سلسلے میں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر گزارا کرسکتے ہیں لیکن صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے گزارا نہیں ہوسکتا۔پاکستانی ہر چیز پیاری ہے ۔بیرون ملک جا کر پھل سبزیاں سب یاد آتے ہیں۔سلام میں جو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہمیں بتائی ہیں وہ غیر ملکیوں نے اپنا لی ہیں۔ہم کسی کو راستہ بتانا بھی گوارہ نہیں کرتے ۔ہمارے ملک کے بچے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ان کی تعلیم اور بنیادی سہولتیں حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ا س کے ساتھ دیگر این جی او بھی کام کریں تو ان کو تعلیم دی جاسکتی ہے ۔فیشن صرف پاکستان میں ہے باہر جا کر جو مرضی پہن لو کوئی نہیں دیکھتا۔

متعلقہ عنوان :