پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ

پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ بہکے ہوئے بھائیوں کو قومی دھارے میں شمولیت پر خیر مقدم کیا جائے گا،جنرل عامر ریاض کا تقریب سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ قائداعظم عظیم لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان دیا۔ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ بہتے ہوئے بھائیوں کو قومی دھارے میں شمولیت پر خیر مقدم کیا جائے گا۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ (زیارت ریزیڈینس) پر ان کی 141یوم پیدائش کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایکعظیم لیڈر تھے جنہوں نے ہمیں ایک عظیم اور خوبصورت ملک دیا اور پاکستان ایک عظیم قوم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید اسلامی فلاحی ریاست بنے گا یقین ہے کہ پاکستان کی یوتھ اسے جدید اسلامک فلاحی ریاست بنائے گی۔

(جاری ہے)

ہم ایک قوم نہیں، ہمیں عظیم قوم بننا ہے۔ اب ہمیں واضح نظر آ رہا ہے کہ اپکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ہم سب یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دہشتگرد اور انتہا پسند پاکستان کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

ملک میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے نہیں گھبرائیں گی۔ ہمیں متحد ہونا پڑے گا پھر دہشتگرد اور انتہا پسند اپنا راستہ چھوڑ دیں گے یا ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے بھائی جو بہک گئے تھے واپس آ گئے ہیں صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے اسے بھولا نہیں کہتے۔ بہکے ہوئے لوگ جب بھی قوی دھارے میں شامل ہوں گے ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو دوست قومی دھارے سے باہر ہیں انکو بتائیں پاکستان ان کے لئے منتظر ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :