سپورٹس ڈیسک*

عزت دینے پر راحیل شریف کا شکر گزار،فاٹا میں فوج کی کوششوں کے باعث امن قائم ہوا اب حالات کو سازگار رکھنا مقامی عوام کی بھی ذمہ داری ہے، شاہد آفریدی کھیل اور بات چیت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا اور امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی مقابلے ہوں گے ،الوداعی میچ کے لیے پی سی بی سے درخواست نہیں کروں گا ، عوام اور میڈیا نے بے پناہ عزت دی ہے ، پشاور میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے کہ بھارت کوجھک بھی ائودیکھانا چاہیے، کھیل اور بات چیت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، الوداعی میچ کے لیے پی سی بی سے نہیں کہوں گا ، پی سی بی کے لیے نہیں عوام اور پاکستان کے لیے کھیل رہا ہوں ، پاکستان کے عوام اورمیڈیا نے مجھے بہت عزت دی ہے، سابق آرمی چیف نے باڑہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے میں ساتھ دیا ، عزت دینے پر راحیل شریف کا شکر گزار ہوں ۔

اتوار کے روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں سے متعلق بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ میچ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا،امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی مقابلے ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کے لیے نہیں عوام کے لیے کھیلتا ہوں ، اللہ نے مجھے بے پناہ عزت دی ہے اور عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں ، پی سی بی سے الوداعی میچ کھیلنے کے لیے درخواست نہیں کروں گا ، میں پی سی بی کا محتاج نہیں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے کہ بھارت کوجھکاودیکھانا چاہیے، کھیل اور بات چیت سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ فاٹا میں فوج کی کوششوں کے باعث امن قائم ہوا اب حالات کو سازگار رکھنا مقامی عوام کی بھی ذمہ داری ہے ، سابق آرمی چیف نے باڑہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے میں ساتھ دیا ، عزت دینے پر راحیل شریف کا شکر گزار ہوں۔