چودھری نثار علی خان نے کرپشن کا خاتمہ کرکے نئی مثال قائم کی،پیپلزپارٹی اور ان کے حواریوں کاسیاسی باب بندہوچکا

مسلم لیگ(ن)کی سنیئررہنما بیگم شاہدہ قدیر کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئررہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما ووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی سچی اور کھری باتیں چبھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے رہنما چودھری نثار علی خان کی کردارکشی میں پیش پیش ہیں پیپلزپارٹی کی مثال کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چودھری نثارعلی خان کی کارکردگی کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے،وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اگر ہمارے قابل احترام لیڈرچودھری نثار علی خان کی کردارکشی جاری رہی تو اس کاجواب بھی مناسب طریقے سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ان کے حواریوں کاسیاسی باب بندہوچکا ہے،بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں نابالغ ہیں،محب وطن وزیرداخلہ پر ان کی تنقید ایک بچگانہ حرکت ہے۔ چودھری نثار علی خان پر تنقید کرنے والوں کی پوری پارٹی کرپشن کے سمندر میں غرق ہوچکی ہے۔