ہمیں سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو بانی پاکستان کی ویژن کے مطابق بنایا جاسکے‘سینیٹر نہال ہاشمی

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج ہمیں سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو بانی پاکستان کی ویژن کے مطابق بنایا جاسکے،جو مقام قائد اعظم محمد جناح کو حاصل ہوا وہ کسی اورکو نہیں مل سکا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار ملک کی بنیاد رکھی اس صدی میں بڑے لیڈر گزرے مگر جو مقام قائد اعظم محمد جناح کو ملا وہ کسی اورکو نہیں ملا۔ انہوں نے الگ وطن کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر میں مسلم لیگ ن کی قیادت مسلم لیگ سندھ کی جانب سے بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کے ہم اپنی باقی زندگی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صرف ٖکردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو بانی پاکستان کی ویژن کے مطابق بنایا جاسکے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ آج وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بھی یوم پیدائش ہے میں انہوں مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں اللہ پاک انہوں کامیابی عطاکرئے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اور ملک کی معشیت مضبوطی کے طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ مزار قائد پر چین کی طرف سے جو فانوس لگایا گیا ہے اور اس بات مظہر ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ کتنی محبت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :