بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔مزار قائد پر گارڈز کے فرائض کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے۔ اس موقع پر گارڈز کے فرائض پی ایم کاکول کے کیڈٹس کو سونپ دئے گئے۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،کو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری،چئیرمین سینٹ رضا ربانی،چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرادی بھٹو،سینٹر نہال ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات نے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

صبح سویرے صوبائی دارالحکومت دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فٖجر کے بعد ملک کی بقا و سلامتی اور امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسب سے کیک کاٹے گئے جبکہ سرکاری غیر سرکاری تنظیوموں سیاسی جماعتوں کے زیرے اہتمام مختلف مقامات پر تقاریب سیمنارز اور کانفرنسیں منعقد کرائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :