حکومت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے عوام کو زندگی کی بنیادی بالخصوص صحت اور تعلیم کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ عابد سعید کا ڈیرہ میں اجلاس سے خطاب
اتوار 25 دسمبر 2016 18:30
(جاری ہے)
کمشنر ڈیرہ نے اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈیرہ اسمعیٰل خان جو کہ ایک دور افتادہ اور نسبتاً کم ترقیاتی یافتہ علاقہ ہے کی تیز تر ترقی کے لئے ہر شعبہ زندگی بشمول تعلیم،صحت،انسفراسٹکچر اور امن عامہ کے شعبے فوری توجہ کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مزید بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمارے ڈویژن کا سب سے بڑا مسئلہ تمام محکموں میں بالعموم اور انتظامیہ/ریونیو،صحت اور تعلیم کے محکموں میں سٹاف کی کمی ہے ۔اگر ڈاکٹروں،اساتذہ اور انتظامیہ /محکمہ مال کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کر دیا جائے تو متعلقہ شعبوں فوری بہتری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اُنہوں نے مزید بتایا کہ ڈیرہ اسمعیٰل خان جو کہ ایک زرعی علاقہ ہے کی معیشت کا دارومدار یہاں کے نہری نطام پر ہے۔جو کہ 2010کے سیلابی ریلوں کی وجہ سے شکست و ریخت کا شکار ہے،لہذا یہاں کی لائف لا ئن سی آر بی سی کینال جو کہ ایک بین الاصوبائی کینال ہے کی فوری مرمت صوبہ پنجاب کے اشتراک سے ممکن بنائی جائے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیرہ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ پر کام جاری ہے مگر اس کے ایک اہم عنصر نخلستان پارک جو کہ یہاں کے عوام کو تفریحی سہولیات بہم پہنچائے گا۔ دریائے سندھ کے کنارے جس مقام کا تعین کیا گیا ہے وہ زمین محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی ہے لہذا متعلقہ محکمے کو مذکورہ زمین نخلستان پارک کے لئے فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس کو یقین دلایا کہ سرکاری اداروں میں عملے کی کمی ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی خصوصاً ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گردے کے مریضوں کو ڈیلاسسز کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید ڈیلاسسز مشینیں فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں گے آر پی او نے ڈیرہ اسمعیٰل ڈویژن میں امن و عامہ کی صورت حال کے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی عملی مدد اور ڈویژنل انتظامیہ کی مخلصانہ رہنمائی کی بدولت امن و امان کی صورت حال مستحکم بلکہ کافی بہتر ہے گزشتہ محرم ،چہلم اور ربیع الاول کے دوران کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا انہوں نے یقین دلایا کہ امن و امان برقرار رکھنے بالخصوص فرقہ وارانہ ،ہم آہنگی،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام انتظاما ت اُٹھائے جا رہئے ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور انتظامیہ کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ انتظا میہ کی بنیادی ذمہ داری ہے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ گومل میڈیکل کالج کی نو تعمیر شدہ عمارت میں طلبہ کی منتقلی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات بشمول سیکورٹی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ اربوں روپے کے اس منصوبے سے استفادہ کیا جا سکے اور طلبہ اور اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی بالخصوص تعلیم،صحت،رودکوہی ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر ضروری مدوں میں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے جن کی منصفانہ تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان کی بروقت تکمیل اپ لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.