Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نے فراڈ منصوبے دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا،شریف براداران قوم کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں

سابق سینئر نائب صدر جناح ٹائون پاکستان تحریک انصاف ملک تنویر شہزاد کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق سینئر نائب صدر جناح ٹائون پاکستان تحریک انصاف ملک تنویر شہزاد نے کہا کہ حکمران سر کاری وسائل کو اپنی ’’جاگیر ‘‘سمجھ کر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ،شریف براداران قوم کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ناکام اورفراڈ منصوبے دینے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، سستی روٹی، مکینیکل تنور، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، دانش سکول، گرین ٹریکٹر سکیم کی طرح اورنج لائن منصوبہ بھی ناکام منصوبوں کی فہرست میں جلد شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جس جہاد کا بیڑا اٹھایا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات