بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140 و یں یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140 ودیں یوم ولادت کے موقع پر 25 دسمبر اتوار کو مزار قائد پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی،پاکستان آرمی کے کاکول اکیڈمی کے چاق چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے،پی ایم اے کاکول کیڈٹس کی قیادت سنئیر کیڈٹ آفیسر عمران نے کی ،تقریب سے پہلے قومی ترانے کی دھن کے بعد بانی پاکستان کو سلامی دی گئیی،جبکہ مہمان خصوصی کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے پریڈ کا معائنہ کیا،پریڈ کے بعد مزار قائد پر تلاوت قر آن پاک ہوئی،میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کی جانب سے مزائد قائد پر پھول چڑھائے گئے،مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئیے،قائداعظم کے مزار کے زیریں حصے میں ان کی پوری سوانح نوادرات کی صورت محفوظ ہے،ایوان نوادرات میں سب سے پہلے قائداعظم کی دو گاڑیاں رکھی ہیں،ایک1947 ماڈل کی بلیک کیڈلک کار جو بحیثیت گورنر جنرل آپ کے زیر استعمال رہی،جبکہ دوسری1938 ماڈؒ کی بیکارڈ آپ کے ذاتی استعمال میں رہی،میوزیم میں کہیں بحیثیت وکیل جناح صاحب کا دفتر سجا ہوا ہے تو ایک طرف ان کی خواب گاہ ہے،قائداعظم اپنے وقت کی خوش لباس ترین شخصیت تھے جس کا اندازہ ان کی ملبوسات کو دیکھ کر ہوتا ہے،بابائے قوم کو کھیلوں میں بلئیر اور گلف پسند تھے ،جس کا ثبوت یہاں موجود گلف اسٹکس اور مختلف قسم کے جوتے ہیں،ٓگے بڑھیں تو ایک طوبل ڈائننگ ٹیبل رکھا ہے جس پر قائداعظم کا پسندیدہ کھجی کے ڈیزائن والا ڈنر سیٹ بھی موجود ہے،اس کے ساتھ ہی قائداعظم کی نشست گاہ ہے،جناح صاحب کی قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے یہیں اہم سیاسی فیصلے کئے،اس میوزیم میں قائداعظم کو پیش کئے جانے والے سیاس نامے ،نظمیں اور ان کے زیر مطالعہ قر آن پاک کے نسخے بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :